ٹی ایس ایلیٹ

ٹی ایس ایلیٹ (26 ستمبر1884 - جنوری 1965 ء) انگریزی زبان کا مشہور شاعر اور نقاد سینٹ لوئیس امریکا میں پیدا ہوئے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم پائی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں انگریزی شاعری کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ 1915ء میں برطانیہ چلا گئے اور وہیں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ 1922ء میں ایک ادبی رسالہ Criterion جاری کیا۔ جو 1929ء میں بند ہو گیا۔ 1948ء میں ادب کا نوبل پرائز ملا۔ بعد میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں شاعری کے  پروفیسر ہوئے  اور او۔ ایم کا اعلٰی برطانوی خطاب پایا۔ متعدد منظوم ڈراموں کے مصنف ہیں۔ آخری دنوں میں فیر اینڈ فیر پبلشر کے اڈیٹر رہے۔ ان کی زیادہ تر  شہرت کی وجہ تنقیدی نظریات بنے۔ رومانیت کے سخت خلاف تھے۔ ان  کا نظریۂ روایت اردو ادب پر بھی اثر انداز ہوا اور کئی اردو نقاد مثلاً محمد حسن عسکری، ڈاکٹر جمیل جالبی، ڈاکٹر سید عبد اللہ، احمد سہیل اور ڈاکٹر عابد علی عابد ان سے متاثر نظر آتے ہیں۔